بجلی 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ مہنگی؟

بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں اضافے کےلیے نیپرا میں درخواست دائرکردی۔

بجلی کی قیمت اضافہ کی درخواست دسمبرکے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی،درخواست میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر2021 میں 8 ارب 52 کروڑیونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیداوارلاگت 73 ارب 84 کروڑروپے رہی۔

22 روپے 24 پیسے میں فرنس آئل سے مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی، ایل این جی سے 17 روپے 80 پیسے فی یونٹ میں بجلی پیدا ہوئی، 14 روپے 8 پیسے فی یونٹ میں ڈیزل سے بجلی پیدا ہوئی، کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگٹ 13 روپے 31 پیسے فی یونٹ میں ہوئی۔

درخواست کے مطابق ایران سے 13 روپے 26 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors

نیپرا یکم فروری کوبجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پرسماعت کرے گا، اضافے کی صورت میں صارفین پر30 ارب سے زائد روپے اضافی بوجھ پڑے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply