• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • گجرات: 3 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کے وقت میں 2 گھنٹے کا اضافہ

گجرات: 3 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کے وقت میں 2 گھنٹے کا اضافہ

الیکشن کمیشن نے گجرات کے 3 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کے وقت میں 2 گھنٹے کا اضافہ کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ڈی آر او کی درخواست پر پولنگ کے وقت میں دو گھنٹے کا اضافہ کیا، حلقہ این اے 62 اور پی پی 28 گجرات کے 3 پولنگ ا سٹیشنز میں پولنگ کے وقت میں اضافہ کیا گیا۔

ووٹنگ کے دوران مختلف پولنگ اسٹیشن پر لڑائی جھگڑے کے واقعات، متعدد زخمی

اس بارے میں الیکشن کمیشن نے الیکشن کمشنر پنجاب اور ڈی آر او گجرات کو مراسلہ جاری کردیا ہے، پولنگ ا سٹیشن نمبر 260، 304 اور 338 میں وقت میں اضافہ کیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اب گجرات کے ان تین پولنگ ا سٹیشنز میں شام 7 بجے تک پولنگ کا عمل جاری رہے گا۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں پانچ بجے پولنگ کا وقت ختم ہو جائے گا جو ووٹرز پولنگ اسٹیشنز کی حدود میں ہوں گے وہ اپنا ووٹ پول کر سکیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply