دلہا بارات لیکر ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ سٹیشن پہنچ گیا

ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل زور و شور سے جاری ہے ،نوشہرو فیروز میں ایک پولنگ پر اس وقت دلچسپ صورتحال بنی جب ایک دولہا بارات سمیت ووٹ ڈالنے پہنچ گیا۔
نوشہروفیروزکے حلقہ این اے 205 کے علاقے محراب پور میں دولہا بابر ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گیا ،دولہا بابر راجپوت نے اردو پرائمری اسکول لائن پار پولنگ اسٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز کے علاقے محراب پور میں بابر نامی دولہا اپنی شادی کے روز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے حلقہ این اے 205 کے اردو پرائمری اسکول لائن پار پولنگ اسٹیشن پہنچ گیا۔ دولہے کے ساتھ موجود باراتیوں نے بھی اپنے اپنے ووٹ کاسٹ کئے۔ دولہے نے محراب پور سے نوابشاہ کیلئے بارات لیکر روانہ ہونا تھا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بابر نے کہا کہ آج میری زندگی کا یادگار دن ہے ، دلہنیا لینے جا رہا ہوں مگر ووٹ ایک امانت ہے اسلئے یہ فریضہ ادا کرنے پولنگ اسٹیشن پہنچا۔ یادگار دن ہے دولہنیا لینے جانا ہے مگر ووٹ ایک امانت ہے جو ادا کرنا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply