• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مودی سرکار ،کسانوں کے مطالبات منظور اور عوام دشمن قوانین منسوخ کرے ۔ انجمن ترقی پسند مصنفین برطانیہ کا مطالبہ

مودی سرکار ،کسانوں کے مطالبات منظور اور عوام دشمن قوانین منسوخ کرے ۔ انجمن ترقی پسند مصنفین برطانیہ کا مطالبہ

ہندوستان میں جاری کسانوں کی جدوجہد اور مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان ۔
انجمن ترقی پسند مصنفین برطانیہ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا آن لائین اجلاس 05دسمبرکو منعقد ہوا۔ اجلاس میں کنول دھالیوال ، نور ظہیر ، درشن بلندوی ، عاصم علی شاہ ، وقاص بٹ، کلونت ڈھلون ، عظیم شیکھر ، گرنام ڈھلون ، مہندر دھالیوال ، تاجیندر ساگو اور دلویر کور نے خطاب کیا اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ک حکومت کی جانب سے اپنے شہریوں کے خلاف جابرانہ اور پر تشدد کاروائیوں کی پرزور مذمت کی۔ اس موقع پر انجمن ترقی پسند مصنفین کے ترجمان گرنام ڈھلون نے بھارتی کسانوں کی جدوجہد کی حمایت میں ایک قراداد پیش کی جسے اراکین نے متفقہ طور پر منظور کیا۔ قرارداد  کے مطابق مودی حکومت نے شدید سردی کی لہر میں پُر امن احتجاج کرنے والے اپنے شہریوں، کسانوں اور کھیت مزدوروں پر آنسو گیس کے گولوں ، واٹر کینن اور لاٹھیوں سے حملہ کیا۔پولیس فورس نے دار الحکومت دہلی کی جانب پیش قدمی کرنے والے کسانوں کو روکنے کے لئےبڑی بڑی رکاوٹیں اور خاردار تاروں پر باڑ لگائیں اورقومی شاہراہوں پر وسیع اور گہری کھائیں کھودیں تاکہ پرامن مظاہرین کو اپنےمنصفانہ مطالبات پیش کرنے سے روکا جا سکے۔ حکومت کا یہ جبر سراسرغیر قانونی اور جمہوری آزادیوں کی پامالی تھا اور ہم کسانوں کے عزم اور حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں جو لاکھوں کی تعداد میں کامیابی کے ساتھ دہلی کی سرحدوں تک پہنچ چکے ہیں۔ قراداد میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ امر انتہائی حوصلہ افزاء ہے کسانوں کے احتجاج کا تعلق صرف ایکصوبہ ، مذہب یا کسی ایک تنظیم ہی سے نہیں ہے بلکہ یہ مودی سرکار کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ملک بھر سے 476 یونینوں کی مشترکہ لڑائی ہے جسے نہ صرف بھارت کی تمام کیمونسٹ پارٹیوں کی بلکہ مصنفین ، طلباء ، نوجوان ، خواتین ، دانشوروں ، گلوکاروں ، فنکاروں ، کھلاڑیوں، وکلاء سمیت دیگر تمام ترقی پسند تنظیموں کی عملی اور زبردست اخلاقی حمایت حاصل ہے ۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ انجمن ترقی پسند مصنفین کسانوں کی تنظیموں کے اس فیصلے کی مکمل تائید کرتی ہے کہ جب تک فاشسٹ مودی سرکار تینوں کسان مخالف اور عوام دشمن قوانین کو منسوخ نہیں کرے گی اور کھانسے جلانے سے متعلق ماحولیاتی آرڈیننس کے ساتھ ساتھ مجوزہ بجلی ترمیمی بل 2020 کو بھی منسوخ نہیں کرے گی
کسان اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔.

انجمن ترقی پسند مصنفین برطانیہ کی مجلس عاملہ کے ممبران نے مودی سرکار سے پُرزور مطالبہ کیا کہ وہ کسانوں کے خلاف جابرانہ ہتھکنڈوں سے اجتناب کرے اور ان کے تمام مطالبات کو فوری طور پر پورا کریں۔

Advertisements
julia rana solicitors

جاری کردہ
گورنام ڈھلون
ترجمان انجمن ترقی پسند مصنفین برطانیہ

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply