انٹرنیٹ اسپیڈ ملک بھر میں دوسرے روز بھی متاثر

ایشیا اور یورپ میں ڈبل اے ای ون کیبل میں 18گھنٹے بعدبھی فالٹ دورنہ کیاجاسکا۔ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی دوسرے روز بھی متاثر ہے۔

پی ٹی سی ایل حکام کا کہنا ہے کہ فالٹ دور کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں،یو اے ای میں ہمارے پارٹنرزفالٹ دورکررہے ہیں۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ آج پاکستان میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال کر دی جائے گی۔

گزشتہ روز 25 ہزارکلومیٹر طویل ایشیا یورپ ڈبل اے ای ون کیبل میں خرابی کے باعث انٹرنیٹ کی رفتار میں اچانک کمی آ گئی تھی۔

ٹیلی کام ذرائع کے مطابق 40 ٹیرا بائیٹ کا اہم ترین کیبل فجیرا کے قریب خراب ہوگیا جس کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ سست ہے۔

اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ ڈیٹا ٹریفک کی دیگر کم گنجائش والے کیبلز پر منتقلی کی جارہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 40 ٹیرابائیٹ کیبل کی مرمت میں کئی دن بھی لگ سکتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوروز سے انٹر نیٹ کی اسپیڈ کم ہونے کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply