پارلیمنٹ کوختم نبوت کا تحفظ کرنےکی ہداہت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ختم نبوت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ پارلیمنٹ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرے۔عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ختم نبوت ہمارے دین کی اساس ہے اور اس کی حفاظت ہر مسلمان پر لازم ہے،مردم شماری اور نادرا کوائف میں شناخت چھپانے والوں کی تعداد خوفناک ہے اس لئے شناختی دستاویزات میں مسلم اور غیر مسلم کی مذہبی شناخت ضروری ہے۔ نادرا اور دیگر متعلقہ ادارے شناختی کارڈ، پیدائش سرٹیفکیٹس، انتخابی فہرستوں اور پاسپورٹ بنوانے والوں سے مذہب سے متعلق بیان حلفی لیں جب کہ سرکاری، نیم سرکاری اور حساس اداروں میں ملازمت کے لئے بھی امیدواروں سے حلف لیا جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply