دوہری شہریت 5 سینیٹرز کیلئے مسائل کا باعث

الیکشن کمیشن نے 5 نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کے نوٹی فکیشن روک دیئے۔کامیاب نومنتخب سینیٹرزکا نوٹیفکیشن اخراجات کی تفصیلات جمع کرانے پرکیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب سے 8، سندھ سے 12، خیبر پختونخوا سے 11، بلوچستان سے 10، اسلام آباد سے 2 اورفاٹا کے 4 نومنتخب سینیٹرز کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے پانچ نومنتخب سینیٹرز کا نوٹیفکیشن دوہری شہریت کے باعث روکا جن میں پنجاب سے نزہت صادق، ہارون اختر، چودھری سرور، سعدیہ عباسی اور بلوچستان سے نومنتخب آزاد سینیٹر خدا بابر شامل ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply