وزیراعظم عمران خان آج باجوڑ کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان آج باجوڑ کا دورہ کریں گے ، وزیراعظم جلسہ عام سے خطاب اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ، جمعے کو وزیراعظم عمران خان باجوڑ کا دورہ کررہے، فاٹا کے انضمام کے بعد یہ وزیراعظم کا پہلا دورہ ہوگا۔

وزیراعظم کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں، گورنرخیبرپختونخواہ شاہ فرمان، وزیراعلیٰ محمود خان، افتخار درانی، وفاقی اور صوبائی وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

وزیراعظم عمران خان ضلع باجوڑ کے علاقے خار میں اسپورٹس کمپلیکس میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور ضلع مہمند کے علاقے غلنئی میں نئے تعمیر شدہ کیڈٹ کالج کا افتتاح کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply