• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نندی پور ریفرنس:بابراعوان نے بریت کی درخواست واپس لے لی

نندی پور ریفرنس:بابراعوان نے بریت کی درخواست واپس لے لی

اسلام آباد:احتساب عدالت میں نندی پور پروجیکٹ ریفرنس میں بابر اعوان نے بریت کی درخواست واپس لے لی ۔

تفصیلات کے مطابق، جمعے کو اسلام آبادکی احتساب عدالت  کے جج ارشد ملک نے نندی پور پاورپروجیکٹ ریفرنس میں بابر اعوان کی بریت کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنانا تھا ،اس سلسلے میں بابراعوان سمیت دیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے ۔

کیس کی سماعت شروع ہوتے ہی بابر اعوان نے بریت کی درخواست واپس لے لی، درخواست واپس لینے پرعدالت نے محفوظ فیصلہ بھی نہیں سنایا ۔

جج ارشد ملک نے 11مارچ کو تمام ملزمان پرفرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقررکی ۔

عدالت کے احاطے میں درخواست واپسی لینے سے متعلق بابراعوان نے کہاکہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر والدہ سے ملاقات ہوئی جنہوں نے قانون کی بالادستی تسلیم کرنے کی ہدایت کی اور والدہ کی ہدایت پردرخواست واپس لی ۔

Advertisements
julia rana solicitors

عدالت نے 7ملزمان پرفرد جرم عائد کرنے کیلئے تمام کو نوٹس بھی جاری کردیئے،جن میں راجہ پرویز اشرف ،بابراعوان ،سابق سیکرٹری قانون ریاض کیانی اورمسعود چشتی سمیت دیگرملازمان شامل ہیں ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply