یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ءاورسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق،سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ سیئول میں ہونے والے ورلڈسمٹ میں شرکت کیلئے لاہور ایئرپورٹ کے ذریعے تھائی ایئر لائن کی پرواز سے بینکاک جارہے تھے کہ انہیں امیگریشن کاؤنٹر پر ایف آٗئی اے حکام نے روک لیا ۔

ذرائع کے مطابق ،نیب میں یوسف رضا گیلانی کیخلاف کیسز کی وجہ سے ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے۔

بیرون ملک جانے سے روکے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ میں پاکستان چھوڑنے کا تصور تک نہیں کرسکتا، ڈیڑھ ماہ قبل ایشیا پیسفک کانفرنس میں شرکت کیلئے نیپال گیا، آج براستہ بنکاک سیئول جارہا تھا کہ مجھے روک کر بنیادی انسانی حقوق کو پامال کیا گیا حالانکہ سیئول میں ہونے والے ورلڈ سمٹ میں روانگی کے حوالے سے نیب جج کو آگاہ کردیا تھا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ دفتر خارجہ اور محکمہ داخلہ میرے بیرون ملک دوروں سے آگاہ رہے، میں مسلسل عدالتوں میں پیش ہوکر الزامات کا سامنا کررہا ہوں، پی ٹی آئی حکومت بنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں اڑانا بند کرے اور انتقام کا راستہ ترک کرے کیوں کہ یہ خود عمران خان کیلئے اچھا نہیں ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ آزادی اظہار کا گلا گھونٹ کر نیا پاکستان تعمیر نہیں کیا جاسکتا پاکستان کا سابق وزیراعظم اگر جبر کا شکار ہے تو عام آدمی کو کیا تحفظ ملے گا؟۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply