• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پی ٹی آئی کی’ حقیقی آزادی مارچ’ کے لیے این او سی جاری کرنے کی درخواست مسترد

پی ٹی آئی کی’ حقیقی آزادی مارچ’ کے لیے این او سی جاری کرنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد انتظامیہ نے ’حقیقی آزادی’ مارچ کے لیے فوری این او سی جاری کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے لئے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے فوری این او سی جاری کرنے کی درخواست مسترد کر دی

ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو ایک نیا لیٹر جاری کر دیا، جس میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ماضی میں این او سی کی خلاف ورزیاں کیں، پی ٹی آئی شق وار انتظامیہ کو وضاحت دے۔

خط کے متن میں کہا ہے کہ 25مئی کو بھی این او سی دیا گیا مگر اس کی خلاف ورزی کی گئی، پی ٹی آئی تحریری طور پر انتظامیہ کو مطمئن کرے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ این اوسی کی درخواست مسترد نہ کرنے کی وجوہات کی وضاحت کی جائے

یاد رہے پاکستان تحریک انصاف نے’حقیقی آزادی’ لانگ مارچ کے لیے اسلام آباد انتظامیہ کو این او سی کے لیے درخواست جمع کرائی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors

درخواست کے متن کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کے تحت پاکستان تحریک انصاف سری نگر ہائی وے پر پڑاؤ ڈالنا چاہتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply