نوجوان طیارے میں چھپ کر فرانس پہنچ گیا

نوجوان اپنی جان خطرے میں ڈال کر طیارے کے خفیہ ڈبوں میں چھپ کر الجزائر سے فرانس فرار ہو گیا۔

نوجوان کا پول فرانس کے ہوائی اڈے پر سامان آف لوڈ کرنے کے دوران کھلا جب عملے نے نوجوان کو خفیہ خانے میں چھپا دیکھا۔ مسافر کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جو اسے الجزائر ڈی پورٹ کریں گے۔ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد الجزائر میں ایک انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو نوجوان کے طیارے میں آنے اور پھر اس میں خفیہ طور پر سفر کرنے کی تحقیقات کرے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ یہ پرواز بدھ کے روز قسطنطنیہ کے محمد بوضیاف ہوائی اڈے سے پیرس کے چارل ڈیگول ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply