• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نقیب اللہ قتل کیس:ملزمان پر19فروری کو فردجرم عائدکرنے کا فیصلہ

نقیب اللہ قتل کیس:ملزمان پر19فروری کو فردجرم عائدکرنے کا فیصلہ

کراچی:انسدادِ دہشتگردی کی ایک عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں ملزمان پر 19 فروری کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق،ہفتے کو کراچی کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی،سابق ایس ایس پی راؤ انوار، ڈی ایس پی قمر اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

مقدمے کے تفتیشی افسر اے آئی جی ویلفیئر ڈاکٹر رضوان نے عدالت کو بتایا کہ مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل ہوگئی ہے اور اخبارات میں اشہارات شائع کرادیے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود ملزمان پیش نہیں ہوئے۔

انسدادِ دہشتگردی عدالت نے مفرور ملزمان کو باضابطہ طور پر اشتہاری قرار دے دیا۔

اشتہاری ملزمان میں سب انسپکٹر امان اللہ مروت، اے ایس آئی گدا حسین، ہیڈ کانسٹیبل محسن عباس، سب انسپکٹر شیخ محمد شعیب عرف شعیب شوٹر، ہیڈ کانسٹیبل صداقت حسین شاہ، پولیس اہلکار راجہ شمس مختار، رانا ریاض احمد شامل ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

عدالت نے کیس کی سماعت 19 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے قرار دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فردِ جرم عائد کی جائےگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply