حج آپریشن کو ڈیجیٹلائزڈ کردیا گیا

وزارت انفارمیشن ٹکنالوجی (آئی ٹی) نے ریکارڈ مدت میں موبائل ایپ بنا کر حج آپریشن کو ڈیجیٹلائزڈ کر دیا۔

نگراں وزیر آئی ٹی عمر سیف اور وزیر مذہبی امور انیق احمد نے ایپ کا اجرا کیا۔ قومی آئی ٹی بورڈ کی موبائل ایپ سے عازمین کیلیے تمام معلومات فنگر ٹپ پر ہوں گی۔

عمر سیف نے بتایا کہ ایس آئی ایف سی کی ہدایت پر ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیز کر دیا گیا، عازمین حج کیلیے پاک حج ایپلی کیشن کا اجرا اسی سلسلے کا اہم سنگ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ عازمین کی درخواست، مناسک کی ادائیگی اور واپسی تک معلومات ایپ میں شامل ہے، حج گروپ معلومات، تربیتی شیڈول اور سعودی عرب میں رہائشی معاملات بھی شامل ہیں، عازمین رقم کی ادائیگی، دوران حج مقامات کے لائیو نقشے اور لوکیشن سے مستفید ہوں گے۔

ادھر، نگراں وزیر مذہبی امور انیق احمد نے بتایا کہ وزارت آئی ٹی اور ماتحت ادارے این آئی ٹی بی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، حج آپریشنز سے متعلق نظام اپ گریڈیشن میں یہ ایپ اہم قدم ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انیق احمد نے کہا کہ ایپ حکام کو کسی شکایت کا جواب اور عازمین کے حقیقی تاثرات جاننے میں مدد ملے گی، چیف ایگزیکٹیو آفیسر این آئی ٹی بی بابر مجید نے ایپ کے حوالے سے شرکا کو آگاہ کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply