• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں، انتخابی امیدواروں اور پولنگ ایجنٹوں کا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔

ضابطہ اخلاق میں کہا گیا کہ سیاسی جماعتیں دستور میں عوام کے حقوق اور آزادی کو سر بلند رکھیں گی، انتخابی امیدوار قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے، نظریہ پاکستان، خود مختاری، سالمیت اور سلامتی کے خلاف کوئی اظہار نہیں کریں گے۔

اس میں کہا گیا کہ ایسا عمل نہ کریں جس سے عدلیہ آزادی اور افواج کی شہرت کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو، الیکشن کمیشن کے احکامات، ہدایات اور ضابطہ اخلاق کی پیروی کریں گے، بطور امیدوار حصہ لینے یا دستبردار ہونے کی ترغیب دینے کیلیے رشوت سے گریز کریں۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتیں اپنے انتخابی عمل میں شرکت کیلیے مساوی مواقع فراہم کریں گی، امیدواروں کا انتخاب کرتے ہوئے خواتین کی 5 فیصد نمائندگی کو یقینی بنائیں، جماعتیں میڈیا کے خلاف ہر قسم کے تشدد سے کارکنوں کو روکیں گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

مزید کہا گیا کہ جلسوں اور پولنگ والے دن ہتھیار کے استعمال یا ان کی نمائش پر پابندی ہوگی، سیاسی جماعتیں اور امیدوار مقامی انتظامیہ کی مشاورت سے جلسوں کے معاملات طے کریں گے، جماعتیں اور حمایتی ایسی تقاریر سے اجتناب کریں جو علاقائی اور فرقہ وارانہ جذبات کو ہوا دیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply