کوارک سے کوسموس تک/خیر بخش

اگر میٹر کا پیمانہ انسانوں کا ہے، تو جسامت میں ہم کواسارز کی بہ نسبت کوارکس کے زیادہ قریب ہیں۔ اگر سیکنڈ کو انسانی زندگیوں کی ہارٹ بیٹ شمار کرلیں، تو پھر ہم ایلیمنٹری پارٹیکلز کی پوری زندگی کے  مقابلے میں یونیورس کے ہم عصر شمار ہوں گے۔

اب تک وسعت (magnitude) کے کوئی پینتالیس سے زیادہ آرڈرز (orders) ترتیب دیئے گئے ہیں جہاں ہم یونیورس کے سب سے زیادہ لمبے چوڑے اور سب سے ہلکی اور منحنی اشیاء اور اجرام کو رکھتے ہیں۔ آبزروایبل یونیورس کی وسیع و عریض چوڑائی سے لے کر کوارکس، الیکٹرونز اور گلیوآن جیسے خفیف ذرات، یہ سب وہ ہیں جن کی ہم انسانوں نے باقاعدہ درستی کے ساتھ پیمائش مکمل کرلی ہے۔ ایسا ہی معاملہ عظمت (magnitude) کے ان چالیس سے زائد آرڈرز کا ہے جن میں ہم حالات و واقعات (events) کو ان کی برق رفتاری یا آہستگی کے حساب سے بانٹتے ہیں جو نا  صرف ہماری اردگرد کی دنیا بلکہ پوری یونیورس میں کارفرما اور ارتقا پذیر ہیں۔

انہی حدود و قیود کے درمیان کہیں وہ  سکیلز (scales) آتے ہیں جہاں ہم انسان اپنی زندگیاں گزار دیتے ہیں، میٹر اور سیکنڈ کے اردگرد۔ ان سب کے سب  سکیلز کی وسعت واقعی حیران کُن ہے۔ اس کا سہرا جدید سائنس اور انسان کی فکری اور تجزیاتی صلاحیتوں کو جاتا ہے جن کے طفیل حضرت انسان چالیس ڈیجٹس (digits) تک پھیلے ہوئے نمبرز کو پورے یقین اور درستی کے ساتھ لکھ سکتے ہیں بلکہ ان کے درمیان امتیاز بھی کرسکتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

یہ کتاب ان عظیم الشان نمبرز کو سمجھنے اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کےلیے ایک بہترین گائیڈ ہے۔ ایک میوزیکل کنسرٹ یا آرٹ کی نمائش اگر آپ کےلیے مسحور کُن اور دل نشین ہوسکتی ہے تو یقین مانیے کوارکس بھی دل موہ لیتی ہیں اور کاسمک ویب بھی آنکھوں کو خیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کتاب میں ان سب آرڈرز کو کمال مہارت سے اس طرح آسان فہم میں بیان کیا گیا ہے جیسے ایک خاص ترتیب سے موتی پروئے گئے ہوں۔ ایک عام سا ریڈر بھی اس کتاب کے مطالعے سے پوری طرح سے لطف اندوز ہوسکتا ہے۔ یونیورس اپنے اسرار کھولنے کو بیتاب ہے۔
ترجمہ و تلخیص : خیر بخش
Book : How Big Is Big And How Small is Small
© Oxford Publication

Facebook Comments

خیر بخش
میں محکمہ تعلیم بلوچستان میں بطور ماہر تعلیم خدمات سرانجام دے رہا ہوں۔ سائنس بلاگنگ بالخصوص سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اردو زبان میں سائنس کی ترویج میرا شوق اور جنون ہے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply