“سٹنٹ” (سو لفظی کہانی)

وہ ایک سرکاری ہسپتال میں دل کے شعبے کا انچارج تھا ۔
اسے رات اچانک ہی دل کی تکلیف محسوس ہوئی تھی گھر والے اسے بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لے کر آئے تھے ۔
جونیئر ڈاکٹرز نے اسکی انجیو گرافی کرتے ہوئے اسٹنٹ تجویز کئے تھے۔
انجیو پلاسٹی کے چند گھنٹوں بعد ڈاکٹر صاحب کو ہوش آگیا ۔
جونیئر ڈاکٹر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ۔
’’سر آپ کی انجیو پلاسٹی میں نے کی ہے‘‘۔
’’ بھئی اسٹنٹ ڈالے کونسے ہیں۔۔۔؟‘‘
’’ وہی سر۔! جن کی آپ نے منظوری دی تھی ‘‘۔
اور ڈاکٹر صاحب’’ اوہ یار۔۔۔‘‘
کہتے ہوئے بے ہوش ہو گئے۔

Facebook Comments

کے ایم خالد
کے ایم خالد کا شمار ملک کے معروف مزاح نگاروں اور فکاہیہ کالم نویسوں میں ہوتا ہے ،قومی اخبارارات ’’امن‘‘ ،’’جناح‘‘ ’’پاکستان ‘‘،خبریں،الشرق انٹرنیشنل ، ’’نئی بات ‘‘،’’’’ سرکار ‘‘ ’’ اوصاف ‘‘، ’’اساس ‘‘ سمیت روزنامہ ’’جنگ ‘‘ میں بھی ان کے کالم شائع ہو چکے ہیں روزنامہ ’’طاقت ‘‘ میں ہفتہ وار فکاہیہ کالم ’’مزاح مت ‘‘ شائع ہوتا ہے۔ایکسپریس نیوز ،اردو پوائنٹ کی ویب سائٹس سمیت بہت سی دیگر ویب سائٹ پران کے کالم باقاعدگی سے شائع ہوتے ہیں۔پی ٹی وی سمیت نجی چینلز پر ان کے کامیڈی ڈارمے آن ائیر ہو چکے ہیں ۔روزنامہ ’’جہان پاکستان ‘‘ میں ان کی سو لفظی کہانی روزانہ شائع ہو رہی ہے ۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply