• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کھڑکی کے بغیر دفتر ذیابیطس کی بیماری کو بگاڑ سکتا ہے

کھڑکی کے بغیر دفتر ذیابیطس کی بیماری کو بگاڑ سکتا ہے

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کھڑکی کے بغیر دفتر میں کام کرنا ٹائپ 2 ذیا بیطس کو بدتر کر سکتا ہے۔

ایک چھوٹی سی تحقیق میں ذیا بیطس میں مبتلا 13 ریٹائرڈ افراد سے دفتر جیسے ماحول میں تقریباً پانچ دن گزارنے کا کہاگیا۔ اس دفترمیں ایک کھڑکی موجود تھی جس سورج کی روشنی کمرے میں آتی تھی۔

ان افراد نے اتنا ہی عرصہ ایک ایسے دفتر میں بھی گزارا جس میں کوئی کھڑکی نہیں تھی اور صرف مصنوعی برقی ایل ای ڈی لائٹیں لگی ہوئیں تھی۔
جب ان افراد نے کھڑکی والے دفتر میں کام کیا تب ان کے بلڈ شوگر کی مقدار کل وقت کا 59 فی صد نارمل رہی۔ لیکن برقی روشنی کے نیچے یہ مقدار کل وقت کا 51 فی صد نارمل رہی۔

نیدرلینڈز کی ماسٹرکٹ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے سینئر مصنف پروفیسر جورس ہوئکس کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج یہ بتاتے ہیں کہ لوگوں کو ایسے دفتر میں نہیں رہنا چاہیئے جس میں کوئی کھڑکی نہیں ہو۔اس کا مطلب ہے کہ دن کی روشنی جسم کی گھڑی پر مثبت اثرات مرتب کرتی ہے جو بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے جیسے جسم کے افعال کے لیے اہم ہوتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ہیمبرگ میں منعقد ہونے والے یورپین ایسوسی ایشن فار دی اسٹڈی آف ڈائیبیٹیز کے سالانہ اجلاس میں پیش کی جانے والی تحقیق میں لوگوں کو ایک جیسا کھانا دیا گیا اور ان کو شام میں مدھم روشنی میں رکھا گیا لیکن صبح آٹھ بجے سے شام بجے تک افشا ہونے والی روشنی کی قسم کو بدل دیا گیا تھا.

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply