جسم کو مضبوط اور توانا رکھنے کیلئے روزانہ 30 منٹ کی معتدل جسمانی ورزش صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہوتی ہے جس سے نہ صرف وزن کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے بلکہ متعدد امراض کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔
عام طور پر وقت کی کمی اور مصروفیت کی وجہ سے بیشتر افراد کے پاس ورزش کرنے کا وقت نہیں ہوتا یا ہمت نہیں ہوتی مگر آپ ایک عام سی عادت کی مدد سے یہ کمی باآسانی پوری کرسکتے ہیں وہ ہے سیڑھیاں چڑھنے کی عادت بنانا۔
برطانوی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی طویل اور جامع تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یومیہ 50سیڑھیاں چڑھنے والے افراد میں جان لیوا ثابت ہونے والے امراض قلب کم ہونے کے امکانات نمایاں کم ہوجاتے ہیں۔
ماہرین نے جب تحقیق شروع کی تب ان میں کوئی بیماری نہیں تھی اور تحقیق کے پانچ سال بعد ان کی صحت کا جائزہ لینے کے بعد ساڑھے 12 سال بعد دوبارہ ان کی رپورٹس کرنے کے بعد ان میں پیدا ہونے والی بیماریوں کے نتائج اخذ کیے۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ ساڑھے 12 سال بعد 70 ہزار کے قریب افراد میں دل کی مختلف بیماریوں کی تشخیص ہوئیں جب کہ 10 ہزار سے زائد افراد میں فالج کی تشخیص بھی ہوئی۔
ماہرین نے تمام رضاکاروں کے ٹیسٹ کرنے کے بعد ان کے طرز زندگی اور معمولات کا بھی جائزہ لیا اور نتیجہ اخذ کیا کہ جو افراد یومیہ 50 سیڑھیاں چڑھتے رہے، ان میں امراض قلب، شریانوں میں خون جمنے اور فالج ہونے کے امکانات کم ہوگئے۔
ماہرین کے مطابق یومیہ 50 سیڑھیاں چڑھنے والے افراد میں امراض قلب، خون جمنے اور فالج کی بیماریاں ہونے کے امکانات 20 فیصد تک کم ہوجاتے ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں