پی ڈی ایم کا ملک گیر احتجاج آج سے شروع ہوگا

اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پی ڈی ایم آج پورے ملک میں بدترین مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کرے گا۔

لاہور اور کراچی میں آج مظاہرے ہوں گے، سرگودھا ، خوشاب ، میانوالی ، بھکر اور جھنگ میں اپوزیشن جماعتوں کے کارکن سڑکوں پر نکلیں گے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قائدین اور کارکن مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں میں شرکت کریں گے۔

لاہور کے جین مندر چوک سے تین بجے احتجاجی ریلی کا آغاز ہوگا۔ پشاور، سوات اور شانگلہ سمیت دیگر شہروں میں نماز جمعہ کے بعد احتجاج ہوگا۔ میانوالی اور بھکر میں چوبیس اکتوبر کو احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ڈی ایم کے زیر اہتمام مری روڈ راولپنڈی پہ مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا اوراحتجاجی دھرنا بھی دیا گیا۔

ترجمان ن لیگ نے کہا کہ جھنگ چوک بھکر سے احتجاجی ریلی شروع ہو کر کنگ گیٹ تک جائے گی جب کہ سرگودھا میں بھی کل احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پشاور، سوات اور شانگلہ سمیت دیگر شہروں میں سہ پہر 3 بجے احتجاج ہوگا۔ کراچی میں ایمپریس مارکیٹ پہ 3 بجے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف ن لیگ سمیت پی ڈی ایم میں شامل دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں گزشتہ روزاحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرین نے اس موقع پر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اسے مہنگائی و معاشی بدحالی کا ذمہ دار قرار دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں کے مقامی کارکنان نے مظاہرے کے دوران سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول، گیس، بجلی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو خود سوزی پر مجبور نہ کرے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply