• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اقوام متحدہ کاپاکستانی نوجوانوں کیلئے 30 ملین ڈالرز فنڈ کا اعلان

اقوام متحدہ کاپاکستانی نوجوانوں کیلئے 30 ملین ڈالرز فنڈ کا اعلان

اسلام آباد:پاکستانی نوجوانوں کوبا اختیار بنانے کے مشن پر اقوام متحدہ پاکستان کے ساتھ تعاون پرتیار ہے ،اقوام متحدہ نے پاکستانی نوجوانوں کیلئے30 ملین ڈالر فنڈز فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

بدھ کو حکومت کے نوجوانوں کوبا اختیاربنانے کا مشن  “کامیاب جوان” پروگرام میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈاراوراقوم متحدہ کے حکام نے ملاقات کی،عثمان ڈار نے اقوام متحدہ کو کامیاب جوان پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اقوام متحدہ نے وزیراعظم کو بتایاکہ “کامیاب جوان” پروگرام کیلئے 30 ملین ڈالرزمختص کردئیے جبکہ پروگرام کے تحت 2 لاکھ نوجوانوں کوبااختیاربنایا جائے گا ،پروگرام  کا چیئرمین عثمان ڈار کومقرر کیا گیا۔

وزیراعظم نے فنڈز کی فراہمی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجودہیں ، حکومت نوجوانوں کوملکی ترقی میں مؤثرکردارادا کرنے کا موقع چاہتی ہے ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عثمان ڈار نے کہاکہ نوجوانوں کے مسائل کم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی تیارکر لی جو جلد لانچ کردی جائے گی،تعلیم، فنی تربیت اورروزگارکے مواقع فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply