• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پی ٹی آئی کو اسمبلی میں واپسی بچوں کا کھیل لگتا ہے، پشاور ہائیکورٹ کے ریمارکس

پی ٹی آئی کو اسمبلی میں واپسی بچوں کا کھیل لگتا ہے، پشاور ہائیکورٹ کے ریمارکس

پاکستان تحریک انصاف کے ایم این ایز کی جانب سے استعفوں کی منظوری کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران عدالت نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایم این ایز واپس اسمبلی جانا چاہتے ہیں، انہیں یہ بچوں کا کھیل لگتا ہے۔

پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کی استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس محمد ابراہیم خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔

پی ٹی آئی ایم این ایز کے وکیل نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن اور اسپیکر کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا ہے۔ جسٹس محمد ابراہیم خان نے استفسار کیا کہ ممبران واپس اسمبلی جانا چاہتے ہیں تو انہوں نے استعفیٰ کیوں دیا؟ وکیل نے جواب دیا کہ ممبران نے حکومت گرانے کے خلاف احتجاجاً استعفی دیا ہے۔

جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیے کہ ان کو یہ بچوں کا کھیل لگتا ہے، یہ پہلے کہتے تھے استعفی منظور کیا جائے، جلوس لیکر اسپیکر کے پاس جاتے تھے، اب یہ کہتے ہیں کہ ہم واپس اسمبلی جانا چاہتے ہیں۔

وکیل نے درخواست کی کہ 16 مارچ کو ضمنی الیکشن ہورہا ہے۔ عدالت ضمنی الیکشن کو روک دے، 16 مارچ کے الیکشن کو ملتوی کیا جائے۔

جسٹس محمد ابراہیم خان نے کہا کہ آپ تو جلدی اسمبلی جانا نہیں چاہتے۔ یہ بتائیں کہ ملک میں جو کچھ ہورہا ہے اس کا ذمہ دار کون ہے؟

Advertisements
julia rana solicitors

جسٹس اعجاز انور نے بتایا کہ مجھے الیکشن ٹریبیونل کا جج تعینات کیا گیا ہے، اس کیس کو کل کوئی اور بینچ سنے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply