• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پنجاب کابینہ میں توسیع ،خیال کاسترونے حلف اٹھا لیا، عمران خان لاعلم

پنجاب کابینہ میں توسیع ،خیال کاسترونے حلف اٹھا لیا، عمران خان لاعلم

پنجاب حکومت میں مزید توسیع کردی گئی ،تحریک انصاف کے خیال احمد کاسترو نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اس حوالے سے مکمل لاعلم رہے ۔

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے خیال احمد کاسترو کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے شرکت کی۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے خیال احمد کاسترو سے صوبائی وزیر کا حلف لیا۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری محمد عبداللہ خان سنبل، صوبائی وزیر بشارت احمد راجہ، مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور ممبران صوبائی اسمبلی موجود تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ادھر زمان پارک میں سینئر رہنما نے اعتراض کیا کہ آج کابینہ میں توسیع ہوئی ہے ، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ عمران خان نے خیال کاسترو کے وزیر بننے پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے علم نہیں تھا کہ آپ وزیر بن رہے ہیں، میں تو سمجھا تھا کہ کسی محکمے کی سربراہی دینا ہے، چلیں کوئی بات نہیں لیکن آپ کے وزیر بننے سے ہمارے بیانیے کو نقصان پہنچا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply