پاکستانی اداکاریاسرحسین نےسابق مس ورلڈاوربالی ووڈاداکارہ ایشوریہ رائےبچن کی50ویں سالگرہ کےموقع پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ”اگر آج ایشوریہ پاکستان میں ہوتیں تو 35 برس کی ہوتیں“۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان شوبزانڈسٹری سٹاراداکاریاسرحسین اکثروبیشترسوشل میڈیادلچسپ تبصرےکرتےرہتےہیں۔
گزشتہ روزیاسرحسین نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر حسینہ عالم ایشوریہ رائے بچن کی سالگرہ کے موقع پر ان کی تصویر کے ہمراہ انسٹا اسٹوری شیئر کی۔
اداکار نے اپنے منفرد انداز میں تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ایشوریہ50 برس کی ہو گئیں؟
یاسر حسین نے مزید لکھا کہ میرا تو دل ڈوب رہا ہے، سب کچھ کافی جلدی جلدی نہیں ہو رہا؟
اداکارنے کیپشن کے اختتام میں لکھا ہے کہ اگر یہ پاکستان میں ہوتیں تو ابھی35 برس کی ہوتیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں