• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • یہاں طلاق یافتہ ہونا باعثِ شرم جبکہ زیادہ عورتوں کو ڈیٹ کرنا قابلِ تعریف ہے ،فیصل قریشی

یہاں طلاق یافتہ ہونا باعثِ شرم جبکہ زیادہ عورتوں کو ڈیٹ کرنا قابلِ تعریف ہے ،فیصل قریشی

پاکستان شوبزانڈسٹری کےمشہورومعروف اداکارفیصل قریشی نےکہاہےکہ اگر آپ طلاق یافتہ ہیں تو لوگ آپ پر تنقید کریں گے لیکن اگر آپ ایک سے زیادہ خواتین کو ڈیٹ کر رہے ہیں تواس پر لوگ آپ کی تعریف کریں گے ۔
تفصیلات کےمطابق اداکارفیصل قریشی نےحال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطورمہمان شرکت کی، جہاں اُنہوں نے اپنی نجی زندگی اور کیریئر کے بارے میں بہت دلچسپ گفتگو کی۔
فیصل قریشی نے کم عمری میں اپنی پہلی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہاں میری شادی کم عمری میں ہوئی، میں18 سال کا تھا جب میری شادی ہوئی، خیر وہ بچپنا تھا، محبت ہو گئی تو شادی کر لی، انسان زندگی میں اسی طرح سیکھتا ہے۔
اداکار کا طلاق کے بارے میں بات کرتے ہوئےکہناتھاکہ میں نے تو طلاق کے بعد یہ سب کچھ خود برداشت کیا ہے کہ اگر آپ طلاق یافتہ ہیں تو لوگ آپ پر تنقید کریں گے لیکن اگر آپ ایک سے زیادہ خواتین کو ڈیٹ کر رہے ہیں تو اس پر لوگ آپ کی تعریف کریں گے مطلب آج کل ڈیٹ کرنا صحیح اور شادی کرنا جرم لگتا ہے۔
فیصل قریشی کامزیدکہناتھاکہ ابھی حال ہی میں لوگوں نے ماہرہ خان کی شادی پر کتنی باتیں بنائیں۔
اداکارکا میریٹل ریپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہناتھاکہ ہمارے معاشرے میں لوگ عورتوں کی رضامندی کی بات نہیں کرتے، وہ اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہیں ہوئے صرف یہ بات کرتے ہیں کہ بیوی اپنے شوہر کی بات ماننے کی پابند ہے لیکن مردوں کو کبھی یہ ہدایت نہیں کی جاتی کہ انہیں بیویوں کے ساتھ کیسا ہونا چاہیے، انہیں بیوی کے ساتھ شفقت اور محبت سے پیش آنا چاہیے اور اپنی بیویوں کیلئے خوشنما اور صاف ستھرا رہنا چاہیے۔
فیصل قریشی کامزیدکہناتھاکہ پاکستان میں تو ان پڑھ، گنوار اور شرابی لوگ بھی اپنی بیویوں پر حقوق رکھنے کی بات کرتے ہیں لیکن درحقیقت مرد اور عورت دونوں کی رضامندی کا احترام کیا جانا چاہیے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply