• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کم سن زینب کاقتل،پولیس کی مظاہرین پر فائرنگ،2افراد جاں بحق ،5زخمی

کم سن زینب کاقتل،پولیس کی مظاہرین پر فائرنگ،2افراد جاں بحق ،5زخمی

قصور :کم سن زینب کے قتل کے بعد قصور کی ضلع کچہری اس وقت میدان جنگ بن گئی جب شہریوں نے پتھراؤ کیا تو پولیس نے نہ صرف مظاہرین پر لاٹھیاں برسائیں بلکہ فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور 5افراد زخمی ہوگئے۔

بدھ کو قصور میں کم سن زینب سے زیادتی و قتل کے واقعے کیخلاف خواتین سمیت بڑی تعداد میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور پولیس و انتظامیہ کی نااہلی کیخلاف شدید احتجاج کیا،واقعے کیخلاف شہر میں مکمل ہڑتال کی گئی اور کاروبار زندگی متاثر رہا۔

بچوں سے زیادتی اور قتل کے واقعات کیخلاف غمزدہ عوام پتھر اور لاٹھیاں اُٹھائے ضلع کچہری پہنچے تو پولیس سے سامنا ہوگیا،مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی تو پولیس نے پہلے لاٹھی چارج کیا،بات نہ بنی تو فائرنگ شروع کردی ،جس سے علاقہ میدان جنگ بن گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

فائرنگ سے ہلاکتیں بھی ہوئیں اور مظاہرین زخمی بھی ہوئےلیکن ننھی زینب کے قتل کیخلاف احتجاج کا سلسلہ نہ رُکا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply