ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے مطابق مری میں اس وقت 50ہزار گاڑیاں داخل ہوچکی ہیں۔ مری میں 4ہزار گاڑیوں کی پارکنگ سہولت موجود ہے۔
تحصیل انتظامیہ اورٹریفک پولیس سیاحوں کی مددکر رہی ہے۔ مری میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنےکے لیے اہلکار موجود ہیں۔
مری دوران برفباری مری میں سیاحوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
حکام نے برفباری کا نظارہ کرنے والے سیاحوں کے لیے اہم ہدایات بھی جاری کر دیں ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ دوران برفباری پھسلن کی وجہ سے ٹائر پر چین چڑھا کی ڈرائیو کریں۔ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں۔
دوران برفباری ڈرائیور نگ کرتے ہوئے کسی بھی صورت ڈبل لائن نہ بنائیں۔ مری روڈ پر کھڑے ہو کر سیلفیاں نہ بنائیں۔
مناسب جگہ پر اپنی گاڑی پارک کریں تاکہ ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پیدا نہ ہو۔مری آنے سے پہلے اپنی گاڑی کو اچھی طرح چیک کر لیں۔ گاڑی کے فیول ٹینک کو فل رکھیں۔
اپنے ساتھ گاڑی میں گرم لباس، خشک میوہ جات لازمی رکھیں۔مری پوائنٹ پر کھڑے ٹریفک وارڈنز افسران کی ہدایات پر عمل کریں
سرکل مری میں کسی بھی جگہ ٹریفک مسائل پیش آنے کی صورت میں اس نمبر 0519269200پر رابطہ کریں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں