• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مراکش:زلزلےسےاموات کی تعداد 2 ہزارسے تجاوز ،1900سے زائدزخمی

مراکش:زلزلےسےاموات کی تعداد 2 ہزارسے تجاوز ،1900سے زائدزخمی

مراکش میں آنے والے قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں اموات 2 ہزار سے زائد ہوگئیں ہیں، 1832سے زائد زخمی ہیں، 1200 کی حالت نازک ہے۔

تفصیلات کے مطابق زلزلے کے بعد علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہے، جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ آفٹرشاکس کاسلسلہ بھی جاری اور عوام کھلے مقامات پر رہنے پر مجبور ہیں۔

مراکش کی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں 3 روز سوگ کا اعلان کیا ہے اور عالمی ادارہ صحت نے بتایا کہ زلزلے سے 3 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ زلزلے سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے او آئی سی، ڈبلیو ایچ او اور اقوام متحدہ نے مراکش کو امداد کی پیش کش کی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply