نواز اور مریم کو براہ راست جیل منتقل کرنے کا فیصلہ

سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو لاہور سے براہ راست اڈیالہ جیل منتقل کرنے فیصلہ سامنے آیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو لاہور سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کیا جائے گا۔اس حوالے سے ڈی جی نیب لاہور ریٹائرڈ میجر شہزاد سلیم نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو خط لکھ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب لاہور نے چیئرمین نیب سے ہیلی کاپٹر مانگ لیا ہے۔ ڈی جی نیب لاہور نے خط میں درخواست کی ہے کہ احتساب عدالت کے جج کو بھی انتظامی طور پر جیل بلایا جائے، نواز شریف اور مریم نواز کی آمد پر لاہور میں ریلی نکالی جائے گی، ریلی کے باعث نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری میں رکاوٹیں ڈالیں جائیں گی اور ریلی کے باعث لاہور میں نقص امن کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق خط میں یہ تجویز دی گئی ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو ایئرپورٹ ہی سے گرفتار کیا جائے اور چیئرمین نیب ہیلی کاپٹر کے حصول کے لیے وزارت داخلہ و وزارت دفاع سے رابطہ کریں گے۔

  • merkit.pk
  • merkit.pk

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply