• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ڈی آئی خان: ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد جاں بحق، 7 زخمی

ڈی آئی خان: ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد جاں بحق، 7 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان: ٹریکٹر اور ٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔

علاقہ پولیس کے  مطابق  حادثہ ڈی آئی خان میں دانہ سر کے مقام پر پیش آیا ہے جہاں ٹریکٹر اور ٹرک میں ٹکر ہوئی ہے۔

علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس، دیگر متعلقہ ادارے اور امدادی رضاکاروں کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچی۔ پولیس اور دیگر متعقلہ اداروں نے جائے حادثہ سے ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کرنے شروع کردیے ہیں۔

جائے وقوع پہ جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ زخمیوں کا علاج معالجہ ڈسٹرکٹ اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

علاقہ پولیس کے  مطابق  جاں بحق ہونے والوں میں بچےاور خواتین بھی شامل ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply