پی آئی اے میں کپتان اور کیبن کریو کی بھرتیاں شروع

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے کم گنجائش کے حامل اے ٹی آر ساختہ طیاروں کے لیے کاک پٹ اور کیبن کریو عملے کی تلاش شروع کردی۔

جاری اشتہار میں اے ٹی آر ساختہ کم گنجائش کے حامل طیاروں  کے لیے کیپٹن،فلائٹ اسٹیورڈ اور ایئرہوسٹسز کی ذمے داری کے لیے اہل افراد سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

مذکورہ طیاروں کے لیے 40 کیبن کریو اور10 کپتانوں کی اسامیاں شائع کی گئی ہیں،کاک پٹ اور کیبن کریو کو ایک سالہ کانٹریکٹ پر ہائر کیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ایئرلائن میں ان کی ضرورت کے پیش نظر مدت ملازمت بڑھائی جاسکتی ہے،قومی ایئرلائن کو بطور کپتان اور فضائی میزبان جوائن کرنے کے خواہشمند 25 ستمبرتک درخواستیں  دے سکتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply