ایک خاتون فوٹو گرافر انا روزلنگ نے دنیا بھر کا سفر کرکے غریب ترین اور امیر ترین ممالک میں بچوں کی ان کے پسندیدہ کھلونوں کے ساتھ تصاویر لی ہیں جنہیں دیکھ کر ہر ملک کے پس منظر اور غریبی کو نوٹ کیا جاسکتا ہے۔ خاتون فوٹو گرافر نے دیگر رضاکاروں کی مدد سے 50 ممالک کے بچوں کی ان کے پسندیدہ کھلونوں کے ساتھ تصویریں لی ہیں جنہیں دیکھ کر ان بچوں کی سادہ زندگی کا احساس ہوتا ہے ۔ برکینا فاسو میں فی کس آمدنی صرف 29 ڈالر ماہانہ ہے۔ یہاں ایک بچی نے بتایا کہ اسے ایک پرانے ٹائر سے کھیلنا اچھا لگتا ہے اور یہی اس کا پسندیدہ کھلونا بھی ہے۔ افریقی شہر زمبابوے میں فی کس آمدنی صرف 34 ڈالر ماہانہ ہے اور اس بچے نے گھر میں ایک گیند بنائی ہے جو اس کا پسندیدہ کھلونا ہے۔ غربت اور بد امنی کے شکار یہ بچہ دن رات اس پلاسٹک کے پہیے کو اپنے ساتھ رکھتا ہے جو اس کی کل متاع ہے۔ ہیٹی کے ایک اور بچے کے پاس دستی ویڈیو گیم ہے جو اس کا من پسند کھلونا ہے، فلسطین میں ایک بالغ آمدنی کی فی کس آمدنی 112 ڈالر ماہانہ ہے لیکن پلاسٹک کی بوتل اس کا پسندیدہ کھلونا ہے
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں