پی ٹی آئی خواتین کا ٹکٹ نہ ملنے پرانوکھا احتجاج

پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کارکنان نے ٹکٹ نہ ملنے پر انوکھا احتجاج کیا اور پارٹی رہنما علی امین گنڈا پور کے لیے پراندے اور چوڑیاں لے آئیں۔ پشاور پریس کلب میں پی ٹی آئی کی ناراض خواتین نے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی رہنما علی امین گنڈا پور پر خواتین کی مخصوص نشستوں پر کاروبار کرنے کا الزام لگایا۔ سابق رکن صوبائی اسمبلی زرین ضیائ نے کہا کہ نوشہرہ میں بااثر شخصیت کے ڈرائیور کی بیوی کو ٹکٹ دیا گیا جس کا پارٹی سے دور دور تک کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے معاملات کا نوٹس لیں۔ ناراض خواتین پارٹی رہنما علی امین گنڈا پور کے لیے پراندے اور چوڑیاں بھی ساتھ لائیں اور پریس کانفرنس کے دوران خواتین کارکنان نے پراندے اور چوڑیاں علی امین کو پہنانے کا اعلان بھی کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply