الیکشن لیٹ نہیں ہوں گے،اگلے وزیراعظم پھرشہباز شریف

سینیٹر انوار الحق کاکٹر کے نگران وزیراعظم بننے سے واضح ہوگیا کہ الیکشن تاخیر کا شکار نہیں ہوں گے جبکہ ممکنہ طور پر الیکشن کے بعد اگلے وزیراعظم بھی شہباز شریف ہوں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یادرہے گذشتہ ماہ کے آخر میں ’’باپ‘‘ کے جام کمال ، سرفراز بگتی سمیت بلوچستان کے 10 سے زائد الیکٹیبلز نے بی اے پی سے راہیں جدا کر کے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا عندیہ دے دیا تھا ۔
اس موقع پر سابق وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے یہ یقینی طور پر یہ بہت بڑا سیاسی بریک تھرو ہونے جارہا ہے۔مجھے لگتا ہے کہ مسلم لیگ ن بلوچستان کی سب سے بڑی جماعت بن کر سیاسی میدان میں اترے گی۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے سابق صدر اور سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان بھی بہت جلد ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کرسکتے ہیں ۔ وہ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے بھی ملاقات کرچکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرداخلہ سرفراز بگٹی، بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی وزیر محمد خان لہڑی ، سابق صوبائی وزیر سرفراز ڈومکی ، مٹھا خان اور سابق رکن اسمبلی سردار مسعود لونی عاصم کرد ، مجیب الرحمن حسنی عمر جمالی ن لیگ میں شامل ہوں گے ۔ تاہم انوار الحق کاکٹر نگران وزیراعظم ہونے کے باعث اس دوڑ میں شامل نہیں ہوں گے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply