• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لاہور ہائیکورٹ کا پیمرا کو ساحر لودھی کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا پیمرا کو ساحر لودھی کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے مارننگ شوز میں کم عمر بچیوں کے ناچ گانے پر پابندی کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی۔

عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے پیمرا کو بھجوادی اور تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے نگراں ادارے کو حکم دیا کہ درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق شکایت کا ازالہ کیا جائے۔

گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ میں معروف میزبان و اداکار ساحر لودھی کے مارننگ شو پر پابندی کے لیے دائر درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرلیا گیا تھا۔

درخواست میں وفاقی حکومت، پیمرا، ساحر لودھی اور دیگرکو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواستگزار کا کہنا تھا کہ ساحر لودھی کے پروگرام میں کم عمر بچیوں کے ناچ گانے کے مقابلے دکھائے جاتے ہیں،

کم عمر بچیوں کا رقص نشر کرنے سے معاشرہ بے راہ روی کا شکار ہورہا ہے جس سے قصور جیسے واقعات جنم لے رہے ہیں۔

درخواستگزار نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیمرا ایسے پروگراموں کی نشریات کی روک تھام کے لیے کوئی اقدامات نہیں کررہا،

عدالت پیمرا کو ساحرلودھی کے پروگرام میں کم عمر لڑکیوں کے ناچ گانے نشر کرنے پر پابندی کا حکم دے۔

واضح رہے کہ نامور میزبان و اداکار ساحر لودھی گزشتہ کچھ عرصے سے مارننگ شو میں کم عمر بچیوں سے ناچ گانا کروانے کے حوالے سے شدید تنقید کا شکار ہیں،

Advertisements
julia rana solicitors

سوشل میڈیا صارفین نے ساحر لودھی اور ان کے شو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کاشو معاشرے میں بے راہ روی پھیلانے کا باعث بن رہا ہے، لہٰذا ان کے شو کو بند کیا جانا چاہیے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply