زپ لائن پر سفر کرنے والے اونٹ کی ویڈیو وائرل

 متحدہ عرب امارات کے پہاڑوں میں  سب سے بڑا ایڈونچرکرنے والے اونٹ نے سوشل میڈیا پر صارفین کو حیران کردیا۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ٹریول ایجنسی رائنا ٹورز کی جانب سے ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں  ایک ‘ اونٹ’ کو حفاظتی دستے میں بندھے ہوئے دیکھا گیا ہے جب وہ راس الخیمہ میں دنیا کی سب سے طویل زپ لائن پر پرواز کررہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو ملے جلے تبصرے ملے  کچھ اونٹ کے ‘اونچائی کے خوف’ کے بارے میں فکر مند تھے اور دوسروں نے کہا کہ ‘اسے چکر آئے گا’۔ ایک صارف نے لکھا کہ ‘یہ بالکل بھی مضحکہ خیز نہیں ہے’۔ایک دن میں ویڈیو  پر 25 ہزار سےزیادہ صارفین نے لائکس اور تبصرے کیے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply