• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • گرین کارڈ ہولڈر اورایم بی اے ڈگری کی حامل خواتین گداگری پر مجبور

گرین کارڈ ہولڈر اورایم بی اے ڈگری کی حامل خواتین گداگری پر مجبور

اںڈیا،حیدرآباد(نمائندہ خصوصی) گداگروں  کے بارے میں عوام ایک مخصوص ذہن رکھتے ہیں اور یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ ان میں اکثریت محض کاہلی ، سستی اور کام چوری کے سبب یہ پیشہ اختیار کرتی ہے لیکن ہمارے سماج کا انتہائی افسوسناک پہلو اس وقت منظر عام پر آیا جب گرین کارڈ ہولڈر اور ایم بی اے کی حامل خواتین گداگری کے لئے  مجبور  ہوگئیں۔ شہر حیدرآباد کو گداگروں سے پاک بنانے کی کوشش کے دوران 2 کروڑ پتی خواتین گداگر منظر عام پر آئیں۔

چرلہ پلی جیل کے راحت کاری سنٹر میں ان کے رویہ سے حکام نے ان کی شناخت کی اور بعد ازاں ان کی تفصیلات فراہم کیں۔ جیل اور پولیس حکام ان کی انگریزی بول چال سے حیرت کا شکار ہوگئے اور اس سے بھی زیادہ حیرت اور افسوس اس وقت ہوا جب ان کی حقیقی حالت کا پتہ چلا۔ دونوں خواتین جو مہدی پٹنم ( لنگر حوض ) کی درگاہ کے احاطہ میں بھیک مانگ رہی تھیں ایک کو بیٹے نے زدوکوب کیا تو دوسری خاتون کو شوہر اوراولاد اور رشتہ داروں نے تنہا چھوڑ دیا۔

باوثوق ذرائع کے مطابق فرزانہ اور رابعہ نامی خواتین ان گداگرو ں کے ساتھ حراست میں لی گئیں جن کے خلاف پولیس کی خصوصی مہم جاری ہے۔ امریکی صدر کی دختر ایوانکا ٹرمپ کے دورہ حیدرآباد کے سلسلہ میں شہر کو گداگروں سے پاک کرنے کے اقدامات جاری ہیں اسی کوشش میں چونکا دینے والی گداگر منظر عام پر آئیں۔فرزانہ جن کی عمر تقریباً 50 سال بتائی گئی ہے ان کا تعلق حیدرآباد کے علاقہ آنند باغ سے ہے ۔ ایم بی اے تعلیم یافتہ اس خاتون نے لندن میں بحیثیت اکاؤنٹس آفیسر خدمات انجام دیں اور دو سال قبل ان کے شوہر کی موت ہوگئی اور ان کے بعد وہ اپنے بیٹے کے ساتھ تھیں جو پیشہ سے آرکیٹکچر بتایا گیا ہے۔ خرابی صحت کے سبب فرزانہ نے ایک بابا سے رابطہ کیا ، مرض ختم ہونے کے لئے اس نے درگاہ کے احاطہ میں بھیک مانگنے کی شرط رکھی اور جیل حکام نے بتایا کہ ماں سے پیچھا چھڑانے کی خاطر بیٹے نے اسے بے یارومددگار چھوڑ دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جبکہ ایک اور 44 سالہ خاتون رابعہ امریکی گرین کارڈ ہولڈر ہے، اس خاتون نے   امریکہ میں ٹیچر کی خدمات انجام دی تھیں  اور اس خاتون کی کروڑہا روپے  کی جائیدادیں ہیں۔ رشتہ داروں کے ہمراہ حیدرآباد میں زندگی بسر کرنا اس خاتون کی خواہش تھی ،کچھ عرصہ قبل شوہر کا انتقال ہوگیا اور اس خاتون کی مددگار بیٹی بھی فوت ہوگئی۔ جیل حکام نے بتایا کہ بیٹے اور رشتہ داروں نے دھوکہ دے کر جائیداد چھین لی۔ اس دوران بے یارومدداگر خاتون نے درگاہ میں پناہ لی اور بھیک مانگنے پر مجبور ہوگئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply