امریک:جنگلات میں آگ لگنےسے6افرادہلاک

امریکی ریاست ہوائی کےجنگلات میں آگ لگنےسے6افرادجھلس کرہلاک اور20زخمی ہوگئے،مزیدہلاکتوں کاخدشہ ہے،املاک مکمل طورپرتباہ ہوگئیں۔
تفصیلات کےمطابق امریکاکی ریاست ہوائی کےجنگلات میں سمندری طوفان ڈورا کے باعث چلنےوالی ہواؤں کی وجہ سے آگ لگ گئی،دیکھتےہی دیکھتےآگ نےکافی بڑےحصےکواپنی لپٹ میں لےلیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق آگ ماوای کےعلاقےمیں لگی،آگ سے6افرادجھلس کرہلاک ہوگئےاور20افرادزخمی بھی ہوئے،مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے ،کئی مکانات اورعمارتیں جل کرراکھ ہوگئیں،آگ لگنےکےسبب کئی کاونٹیزسےلوگوں کاانخلاجاری ہے، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

غیرملکی میڈیاکےمطابق ساحلی علاقےمیں آگ سےبچنےکیلئےدرجنوں افرادنےسمندرمیں چھلانگ لگادی، امریکی کوسٹ گارڈز نے 12 افراد کو بچا لیا ہے،طوفانی ہواؤں کی وجہ سےآگ بھڑکی،ہیلی کاپٹروں سےپانی بھی نہ گرایاجاسکا،ہزاروں افرادبجلی سےمحروم ہوگئے، بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے، آگ لگنے کے باعث کم از کم 29 بجلی کے کھمبے گر گئے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

غیرملکی میڈیاکےمطابق آگ لگنے کے باعث قریبی علاقوں کو خالی کرا لیا گیا ہے، لوگوں کی نقل مکانی بھی شروع ہوگی ہے، ریسکیو آپریشن کے دوران فائر فائٹر ٹیم کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا ہے، آگ سے ہونے والے نقصان کا مکمل اندازہ لگانے میں مہینوں لگ سکتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply