• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سری لنکا کے خلاف پہلے میچ میں انڈیا کی 9 وکٹوں سے کامیابی

سری لنکا کے خلاف پہلے میچ میں انڈیا کی 9 وکٹوں سے کامیابی

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)انڈیا نے سری لنکا کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں اسے نو وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔سری لنکا کے شہر دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں شیکھردھون کی شاندار بلے بازی کی وجہ سے انڈیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر ہی 28.5 اوور میں 220 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔انڈیا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو انڈین بولرز نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو صرف 216 رنز پر آوٹ کر دیا۔اگرچہ سری لنکا کے اوپنرز نے پراعتماد آغاز کرتے ہوئے ایک اچھی شراکت قائم کی، نیروشان ڈکویلا اور گناتھیلاکا نے 71 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم گناتھیلا کا 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد ڈکویلا نے اننگز کو آگے بڑھایا اور 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کوسل مینڈس نے36 رنز بنا کر ڈکویلا کا بھرپور ساتھ دیا لیکن آکشر پٹیل نے انھیں آوٹ کیا جس کے بعد کپتان اپل تھرنگا 13 رنز بنا کر جادیو کا شکار بنے۔سابق کپتان اینجیلو میتھیوز نے 36 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن ان کی کوششیں بھی کام نہ آئیں اور دیگر بلے باز آؤٹ ہوتے رہے۔سری لنکا کی پوری ٹیم 44 ویں اوور میں 216 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔انڈیا کی جانب سے آکشر پٹیل نے تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ بھمرہ، چاہل اور جادیو نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس ہدف کے تعاقب میں انڈیا کے اوپنر روہٹ شرما صرف چار رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد سری لنکا کے بولرز کوئی وکٹ لینے میں ناکام رہے۔شیکھر دھون اور کپتان ویرات کوہلی کے درمیان ناقابل شکست شراکت قائم ہوئی اور 217 کا ہدف 29 ویں اوور کی آخری گیند پر حاصل کر کے میچ نو وکٹوں سے جیت لیا۔شیکھر دھون نے 20 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 132 اور ویراٹ کوہلی نے 82 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔دھون کو شاندار بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔یاد رہے کہ انڈیا نے تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں سری لنکا کو وائٹ واش کردیا تھا جس کے بعد ایک روزہ سیریز میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply