• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت فرانس سے رافیل جیٹ طیارے اور آبدوزیں خریدے گا

بھارت فرانس سے رافیل جیٹ طیارے اور آبدوزیں خریدے گا

بھارتی وزارت دفاع نے وزیراعظم نریندر مودی کی فرانس آمد سے قبل ہی نیوی کے لیے 26 رافیل جنگی طیاروں اور تین آبدوزیں خریدنے کی ابتدائی منظوری دیدی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ نیوی کے لیے 26 رافیل جنگی جہاز اور تین اسکارپین کلاس آبدوزیں خریدنے کی منظوری دی گئی ہے۔خیال رہے کہ بھارت وزیر اعظم نریندر مودی فرانس کے دو روزہ دورے پر ہیں تاکہ مغرب میں نئی دہلی کے سب سے پرانے اسٹریٹجک پارٹنر کے ساتھ تعلقات کو گہرا کیا جا سکے جہاں متعدد اعلیٰ سطحی دفاعی سودے اور ہند بحرالکاہل میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ایک نیا مشترکہ منصوبہ متوقع ہے۔بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی زیرقیادت دفاعی حصولی کونسل نے اس معاہدے کی منظوری دے دی۔

ذرائع نے بتایا کہ اس معاہدے میں 26 رافیل جنگی طیاروں کی خریداری، جن میں چار ٹرینرز اور تین اسکارپین کلاس آبدوزیں شامل ہیں جو بھارت کے مازگون ڈاک شپ بلڈرز اور فرانس کے نیول گروپ کے ذریعے بنائی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق اس معاہدے میں خریداریوں کی کل مالیت تقریباً 800 ارب روپے ہونے کی توقع ہے۔تاہم حکومت لاگت کے اعداد و شمار نہیں بتائے اور کہا کہ قیمتوں پر ابھی بات چیت نہیں ہوئی۔

Advertisements
julia rana solicitors

گزشتہ کچھ برسوں میں نریندر مودی نے فوج کو جدید بنانے کے لیے اخراجات میں اضافہ کیا ہے جبکہ پاکستان اور چین کے ساتھ دو متنازعہ سرحدوں پر تعینات افواج کی فراہمی کے لیے ملکی پیداوار کو بڑھانے کے لیے اپنی حکومت کے عزم کو اجاگر کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply