• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کی گرفتاری پر فنکار برادری کا سخت ردعمل آگیا

عمران خان کی گرفتاری پر فنکار برادری کا سخت ردعمل آگیا

 پاکستان شوبز کے فنکاروں نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

مشی خان نے 5 اگست کو یومِ سیاہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’آج پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے عمران خان ہمارے دلوں کا رہنما ہے۔ جس پر حملہ کرنا ناممکن ہے۔ اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے جناب عمران خان آپ بہادری اور کردار کا مظہر ہیں۔ آپ ہمیشہ ہمارے ہیرو رہیں گے۔‘

اداکار اور میزبان شہریار منور نے سوشل میڈیا پر ایک معنی خیز ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے عدالت کے فیصلے کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ آج مایوسی کا دن ہے‘۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سناتے ہوئے انہیں 5 سال کیلئے نااہل قرار دے دیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply