سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ میں کسی پارٹی سے ٹکٹ نہیں لوں گا، پوری زندگی پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواست نہیں دی اور نہ اب دوں گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری زندگی سیاست نہیں آپ کی خدمت کی ، الیکشن کے وقت یہ تقاریر کوئی کھیل تماشا نہیں ہوتا، سیاست کا رول شفاف ہوتا ہے جبکہ میں اس حلقے کے عوام کو جواب دہ ہوں ،35سال پہلے جو پودا لگایا تھا آج وہ درخت بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کسی کی چاپلوسی نہیں کی، نواز شریف کے ساتھ 34سال ایمانداری سے رہا۔ نواز شریف کے بچوں کے پیچھے ہاتھ باندھ کر کھڑا نہیں ہو سکتا بلکہ میں نے اپنی عزت نفس کا تحفظ کیا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں