• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، اب تک 356 افراد جاں بحق

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، اب تک 356 افراد جاں بحق

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب نےتباہی مچا دی۔ بارشوں سے 356 افراد جاں بحق ہوئے، سب سے زیادہ اموات بلوچستان میں ہوئیں، جہاں پر 106 لوگ زندگی کی بازی ہار گئے، سندھ میں 90، خیبرپختونخوا 69، پنجاب 76، گلگت 8، آزاد کشمیر 6 اور اسلام آباد میں ایک شخص چل بسا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت بارشوں اور سیلاب کے دوران نقصان کے جائزے کیلئے اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا مفتاح اسماعیل، مولانا اسعد محمود، مریم اورنگزیب، شیری رحمان، اسرار ترین، امین الحق، شازیہ مری، احسن اقبال، مولانا عبدالواسع، وزیرمملکت محمود ہاشم، معاونینِ خصوصی احد چیمہ، فہد حسین، ارکانِ قومی اسمبلی خالد حسین مگسی، اسلم بھوتانی، امین حیدر ہوتی، مولانا عبدالاکبر چترالی، سردار ریاض مزاری، مولانا صلاح الدین ایوبی، محسن داوڑ، غلام مصطفی شاہ، کیسو مال کھیل داس، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے شرکت کی ۔

Advertisements
julia rana solicitors

وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، وزیرِ اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور چاروں صوبوں کے چیف سیکٹریز نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس کو حالیہ مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply