جاپانی ٹیلی ویژن کی ماڈل، گلوکارہ، اداکارہ اور سوشل میڈیا پرسنالٹی ریو جی ہیگا (ریوچیل) مردہ پائی گئیں، ان کی عمر27 سال تھی۔
جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی ان کی موت کی وجہ تو پتہ نہیں چلی ہے لیکن پولیس تحقیقات کر رہی ہے کہ کیا ان کی موت خود کشی کا نتیجہ تو نہیں۔
دریں اثنا معلوم ہوا ہے کہ بدھ کی شام ٹوکیو کے علاقے شیبویا کی ایک پراپرٹی میں وہ بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی تھیں، جس کے کچھ دیر بعد انہیں مردہ قرار دیا گیا۔
ادھر جاپانی میڈیا میں اس امکان کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ ان کی موت کی وجہ خود کشی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں