• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نیوزی لینڈ دہشتگرد حملے پر جشن منانے والے کو نوکری اور ملک سے نکال دیا گیا

نیوزی لینڈ دہشتگرد حملے پر جشن منانے والے کو نوکری اور ملک سے نکال دیا گیا

نیوزی لینڈ کی مسجد میں دہشت گرد حملے کے نتیجے میں مبینہ طور پر مسلمانوں کے قتل کا جشن منانے والے شخص کو متحدہ عرب امارات میں کمپنی نے نوکری سے برخاست کرنے کے ساتھ ساتھ ملک بدر بھی کردیا۔

گزشتہ جمعے کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر دہشت گرد حملے کے نتیجے میں 50افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ نیوزی لینڈ میں رہائش پذیر آسٹریلیا کے 28سالہ سفید فام انتہا پسند برینٹن ٹیرنٹ پر ہفتے کو قتل کی فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق سیکیورٹی کمپنی ’ٹرانس گارڈ‘ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ کرائسٹ چرچ میں مسجد پر حملے کے بعد ایک گارڈ نے اس حملے کا جشن مناتے ہوئے اپنی فیس بک صفحے پر اشتعال انگیز جملے لکھے۔

کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر گریگ وارڈ نے کہا کہ سوشل میڈیا کے نامناسب استعمال کے خلاف ہماری عدم برداشت کی پالیسی ہے اور اسی وجہ سے مذکورہ فرد کو فوری طور پر نوکری سے برخاست کر کے قانون کا سامنا کرنے کے لیے انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا۔

کمپنی کے مطابق بعدازاں مذکورہ فرد کو متحدہ عرب امارات سے جلاوطن کردیا گیا۔ امارات کی سیکیورٹی کمپنی ٹرانس گارڈ نے نہ ہی مذکورہ ملازم کی جانب سے سوشل میڈیا پر لکھے گئے جملوں کا تذکرہ کیا اور نہ ہی اس کی قومیت یا عہدے کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری کی گئیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس معاملے پر بیان کے لیے متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ دستیاب نہ ہو سکے۔ متحدہ عرب امارات نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں اور نیوزی لینڈ سے تعزیت کی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply