• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شاہ رخ خان کےہم شکل کو اپنی زندگی میں کِن مشکلات کا سامنا ہے؟

شاہ رخ خان کےہم شکل کو اپنی زندگی میں کِن مشکلات کا سامنا ہے؟

بھارت میں فلم اسٹار جیسا دکھائی دینا جہاں کسی کو مشہور کرسکتا ہے وہیں وہ اس کی روز مرہ زندگی کیلئے مصیبت بھی بن جاتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے نوجوان ابراہیم قادری کی کہانی بھی کچھ اسی طرح کی ہے، جنہیں سپر اسٹار شاہ رخ خان سے مماثلت شہرت کی بلندیوں پر تو لے گئی لیکن وہیں ان کی عام زندگی بھی شدید متاثر ہوگئی۔

ابراہیم قادری کا کہنا ہے کہ وہ شاہ رخ کی طرح محض 10 فیصد دکھائی دیتے ہوں گے، لیکن فلم رئیس کی ریلیز کے بعد انہوں نے اپنا حلیہ شاہ رخ خان جیسا کرنے کی کوشش کی جس میں وہ کامیاب بھی رہے اور کچھ حد تک شاہ رخ خان جیسے نظر آتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ میری معاشی زندگی تو بہتر ہوگئی، جیسا کہ انہیں صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ شوز کرنے کیلئے بیرون ملک بھی بلایا جاتا ہے اور وہ اس میں شرکت کا معاوضہ بھی وصول کرتے ہیں۔

ابرہیم قادری کا کہنا تھا کہ اب میرا پرہجوم جگہوں پر جانا مشکل ہوگیا ہے، لوگ مجھے اوریجنل سمجھتے ہیں۔ پیار تو ملتا ہے، لیکن روز مرہ کی زندگی مشکل ہو جاتی ہے۔

شاہ رخ خان کے ہم شکل نے بتایا کہ دکاندار ان سے کسی بھی اشیا کے دام بھی یہ کہتے ہوئے زیادہ وصول کرتے ہیں کہ ’بھائی تم تو شاہ رخ خان ہو‘، اب میں انہیں کیسے سمجھاؤں؟

ساتھ میں ابراہیم قادری نے اپنے رہن سہن کو محدود کرنے سے متعلق بتایا کہ مجھے دماغ میں رکھنا پڑتا ہے کہ میں کچھ ایسا نہ کروں جس سے شاہ رخ خان کی ساکھ کو نقصان پہنچے، وہ ایک عالمی شہرت یافتہ فنکار ہیں۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان جیسا نظر آنے والا ان کا یہ مداح اپنی زندگی میں کبھی بالی ووڈ کے بادشاہ سے ملاقات نہیں کرپایا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس حوالے سے ابراہیم کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ جس دن میں شاہ رخ خان سے ملا اس دن سب کچھ ختم ہوجائے گا۔ جس دن شاہ رخ خان مجھ سے ملنا چاہیں گے تو میں ضرور جاؤں گا، تاہم خود سے نہیں جاؤں گا، ورنہ میرا شاہ رخ خان جیسا حلیہ رکھنے کا شوق ختم ہوجائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply