• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چینی سائنسدانوں نے کورونا کی سب سے جان لیوا قسم سے خبردار کر دیا

چینی سائنسدانوں نے کورونا کی سب سے جان لیوا قسم سے خبردار کر دیا

چین کے سائنسدانوں نے عالمی وبا کورونا وائرس کی ایسی قسم سے خبردار کیا ہے جس کے پھیلنے اور اس سے ہونے والی اموات کی شرح خطرناک حد سے زیادہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کورونا کی اس قسم کو سائنسدانوں نے نیو کوو کا نام دیا ہے جو جنوبی افریقا میں موجود چمگادڑوں میں پایا جاتا ہے۔

سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ اس وائرس کو انسانوں میں منتقل ہونے کے لیے صرف ایک میوٹیشن درکار ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ وائرس کورونا سے انتہائی زیادہ مہلک ہے، یہ انسانی جسم میں موجود قوت مدافعت پر حملہ کرتا ہے اور اس کو ناکارہ بنا کر پھیپھڑوں پر حملہ آور ہو جاتا ہے، اب تک کورونا سے بچاو کے لیے بنائی گئی ویکسین اس وائرس کے آگے ناکام نظر آتی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سائنسدانوں کے مطابق اس وبا سے متاثرہ ہر تین میں سے ایک شخص ہلاک ہو سکتا ہے، اس لیے نیو کوو کو کورونا کی سب سے خطرناک قسم مانا جا رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply