• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایران سے پاکستان 500 اشیا آتی اور صرف5 جاتی ہیں، تجارتی عدم توازن کا انکشاف

ایران سے پاکستان 500 اشیا آتی اور صرف5 جاتی ہیں، تجارتی عدم توازن کا انکشاف

اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی عدم توازن کے متعلق ہوشربا انکشافات ہوئے ہیں۔ اعداد و شمار کے تحت پاکستان سے صرف پانچ اشیا وہاں جاتی ہیں جب کہ ایران سے 500 اشیا یہاں آتی ہیں۔

یہ ہوشربا انکشاف نائب صدر کوئٹہ چیمبر نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے منعقدہ اجلاس میں کیے ہیں۔ اجلاس کی صدارت سینیٹر ذیشان خانزادہ نے کی۔

سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت منعقدہ قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس میں نائب صدر کوئٹہ چیمبر نے کہا کہ ایران ہم سے موسمی پھل اور چاول تک لینے کے لیے تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے کبھی ہم سے تعاون نہیں کیا ہمیشہ ہم سے تعاون مانگا۔

نائب صدر کوئٹہ چیمبر نے زور دے کر کہا کہ بارٹر ٹریڈ میں صحیح اور درست پالیسی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایران سے تجارت کے لیے کمیٹی بنائی جائے جس میں بلوچستان کی نمائندگی ہو۔

منعقدہ اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے انکشاف کیا کہ چیئرمین سینیٹ کے علاقے میں چائے اور بسکٹ بھی ایران سے آتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

سابق وفاقی وزیر خزانہ سلیم مانڈوی والا نے اجلاس میں زور دے کر کہا کہ جب افغانستان کے لیے پالیسی بنائی جاتی ہے تو ایران پر بھی بنائی جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply