معیار زندگی کے اعتبار سے دنیا کا بہترین شہر کون سا؟

ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن نے سب کو مات دے دی، مسلسل چوتھی مرتبہ معیار زندگی کے اعتبار سے دنیا کے بہترین شہر کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

عالمی جریدے مونیکل کی طرف سے رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق ڈینش دارالحکومت کوپن ہیگن نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

سوئٹزرلینڈ کا شہر زیورخ دوسرے، فن لینڈ کا دارالحکومت ہیل سینکی تیسرے اور سویڈن کا دارالحکومت سٹاک ہوم چوتھے نمبر پر رہا۔

جاپان کا دارالحکومت ٹوکیو نے پانچویں ، آسٹریا کے دارالحکومت ویانا نے چھٹی ، نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ نے اٹھویں پوزیشن حاصل کی۔

Advertisements
julia rana solicitors

معیار زندگی کے لحاظ سے تائیوان کے دارالحکومت تائپے کو نواں اور آسٹریلیا کے شہر سڈنی کو دسواں بہترین شہر قرار دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply