• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پی ٹی آئی کے 17 اراکین اسمبلی کا نوازشریف کیساتھ رابطہ

پی ٹی آئی کے 17 اراکین اسمبلی کا نوازشریف کیساتھ رابطہ

پی ٹی آئی کے سترہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی جانب سے ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف سے لندن میں ملاقاتیں کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اکثر کا بلامشروط ن لیگ میں شمولیت کے ارادے کا اظہار۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 17 کے قریب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے نواز شریف سے رابطوں کی خبریں سامنے آنے لگیں ہیں۔ دو روز قبل 5 ایم این ایز اور ایم پی ایز نے ن لیگ میں شمولیت کا ارادہ کر لیا۔ جبکہ اب مزید 12 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے رابطہ کر کے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو پارٹی سے مشاورت کے بعد انہیں جواب دینے کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔ نواز شریف نے کہا ہے کہ ایسے تمام لوگوں کیساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے جنہوں نے مشکل وقت میں بھی ہمارا ساتھ نہیں چھوڑا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply